سکھر:16 شرپسندوں نےرینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

لاڑکانہ اورسکھرریجن میں کچےکےعلاقے میں 16 شرپسندوں نےہتھیارڈال دئیے ،ملزمان اور ان سے برآمد اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔

شہبازرینجرز سکھر کے ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ تقریب میں سیکٹر کمانڈرکرنل امتیارزخان، ڈی آئی جی سکھر فیروزشاہ، کمشنر سکھر عباس بلوچ کے سامنے 16شرپسند وں نے ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر انہیں قومی پرچم،سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

سرنڈرکرنے والے تمام 16ملزمان ڈکیتی، راہ زنی، اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھےجن کا تعلق کندھکوٹ سے ہے۔ یہ جرائم پیشہ افراد لاڑکانہ اورسکھر سمیت کچے کےعلاقوں میں 15سال سے پناہ لئے ہوئے تھے۔

اس موقع پرملزمان کاجمع کرایا گیا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، جس میں ایس ایم جی، جی تھری رائفل، ایل ایم جی، راکٹ، لائٹ مشین گن سمیت دیگر اسلحہ شامل تھا۔

حکام کی جانب سے ملزمان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے