قومی اسمبلی: پی ٹی آئی کے مراد سعید،ن لیگ کے جاوید لطیف کی ہاتھا پائی

قومی اسمبلی کے احاطے میں پی ٹی آئی کے مراد سعید اور ن لیگ کے جاوید لطیف کی ہاتھا پائی ہوگئی۔ارکان نے ناشائستہ زبان استعمال کی اور ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیں ۔

یہ گرما گرمی قومی اسمبلی میں مراد سعید کی جذباتی تقریر اور پھر جاوید لطیف کے عمران خان سے متعلق سخت جملوں کے بعد شروع ہوئی ، دونوں باہر آکر بھی الجھ پڑے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے21فروری کولاہور میں میچ کرانےکی حمایت کی اورپی ایس ایل فائنل سےچندروزقبل عمران خان نےاسےپاگل پن قراردے دیا۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان نے غیرملکی کھلاڑیوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے۔ ملکی معاملات ، عزت خراب کرنے اور ایسے بیانات دینےوالابھی غدارہے۔پی ٹی آئی والے اپنے قائد کو عقل سکھائیں۔

جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ جذباتی ہوکرتقریرنہ کریں،مسئلہ پرآرام سےبات ختم کریں۔

پی ٹی آئی کے مرادسعید نے کہا کہ یہ کوئی مذاق ہےیاکوئی نیاقانون آگیاہےکہ 2منٹ میں بات ختم کروں۔ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔ راناثنااللہ بیان پر معافی مانگیں اس سےپختونوں کی دل آزاری ہوئی۔

اس کے بعدڈپٹی اسپیکر نےمراد سعید کا مائیک بند کردیا اور کہا کہ آپ اس طرح تقریر نہیں کرسکتے جس پرمرادسعید کے ساتھ پی ٹی آئی کےدیگرارکان نےبھی احتجاج شروع کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ شور مچاکر ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

مراد سعید نے کہا کہ کراچی میں بھی پختونوں کے شناختی کارڈز نہیں بنائےجارہے۔اس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ شناختی کارڈ کےمعاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے