آپریشن ’ردالفساد‘ کسی خاص نسل یا گروپ کیخلاف نہیں: آرمی چیف

فآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ’ردالفساد‘ کسی خاص نسل، فرقے یا گروپ کے خلاف نہیں، یہ آپریشن دہشت گردوں اوردہشت گردی کےخلاف جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جارحانہ عزائم کو قوم کے تعاون سے شکست دی جائے گی۔

کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دیرپا امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سےنیشنل ایکشن پلان پر تیز عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مردم شماری اور ڈان لیکس پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ جیو اسٹریٹجک صورتحال، پاک افغان سرحد ،لائن آف کنٹرول ، ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ دشمن ایجنسیاں سی پیک کی صورت میں حاصل ترقی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں،فوجی عدالتوں کی بحالی کا فیصلہ حکومت کوکرنا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ آپریشن ’ردالفساد‘ کسی خاص نسل، فرقہ یا گروپ کے خلاف نہیں، آپریشن ’ردالفساد‘ دہشت گردوں اوردہشت گردی کےخلاف جاری ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا،جبکہ دیرپا امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے نیشنل ایکشن پلان پر تیز عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے