اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی، وکیل

اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی ہے، دونوں کی دھوم دھام سے شادی 4برس پہلےہوئی تھی۔ خلع کے بارے میں وینا اور اسد دونوں ہی کابات کرنے سے گریز کیا ہے۔

وکیل کے دعوے کے مطابق اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے زندگی کی راہیں جدا کر لیں ،وینا ملک کی جانب سے دائر خلع کی درخواست پر فیملی کورٹ نے یک طرفہ فیصلہ سنا دیا۔

اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،فیملی جج قیصر جمیل گوجر نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے 31 جنوری 2017ء کو اداکارہ کے حق میں ڈگری جاری کر دی۔

عدالتی ذرئع کے مطابق اسد خٹک کی عدم پیروی پر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنایا ۔وینا ملک اور اسد میں کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے اطلاعات تھیں ، خلع کا فیصلہ بھی دونوں کی رضامندی سے ہوا ۔وینا ملک کے وکیل علی احمد نے میاں بیوی میں کشیدگی اور خلع کی تصدیق کی ہے ۔

اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کودبئی میں ہوئی تھی ،ان کے دو بچے ہیں جو اس وقت وینا ملک کے پاس ہیں۔عدالتی فیصلے کے بعد وینا ملک ڈھائی لاکھ درہم کے حق مہر کا پچیس فیصد واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے