رد الفساد کے تحت پنجاب میں آپریشن تیز،19 مشتبہ افراد گرفتار

پنجاب بھر میں آپریشن رد الفساد کا سلسلہ تیز کر دیا گیا، صوبے کے کئی شہروں سے 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن ڈیرہ غازی خان، روجھان، لاہور، نارووال، راولپنڈی اور اٹک میں کیا گیا۔

پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 19مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہتھیار برآمد کر لئے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے