ایف آئی اے نے شرجیل اور خالد کا موبائل ڈیٹا حاصل کرلیا

اسپاٹ فکسنگ میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف کا کس کس سے رابطہ ہوا؟ کس نے کیا پیشکش کی؟

ایف آئی اے نے شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے موبائل فون سیٹ کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا، جس کا مقصد فون میں سے مبینہ طور پر ڈیلٹ کیے گئے ڈیٹا کو حاصل کرنا ہے۔

پی ایس ایل میچز کے دوران شرجیل اور خالد کے رابطے کن کن لوگوں سے ہوئے اس حوالے سے تمام تفصیلات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے