فوجی عدالتیں بنانا نظام کی تباہی کو تسلیم کرنا ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاغ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا بنانا اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ ہمارا موجودہ نظام تباہ ہوچکا ہے۔

سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے تو فوجی عدالتیں بناتے ہیں، میں فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آج ہم پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں اور جن کے نشانے پر ہمارا ملک، سوسائٹی اور ہمارا نظام ہے، ان کے ہاتھوں میں 25 سال پہلے اس وقت کی ریاست نے بندوقیں تھمائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مقاصد مختلف تھے لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ بندوقیں ہم پر ہی تانی جائیں گی، کسی کو یہ بھی پتا نہیں تھا کہ ان لوگوں کو سزائیں دینے کے لیے ہم قانون سازی اور آئین میں ترمیم کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے