وہائٹ ہاؤس کی باڑ پھلانگ کر داخل ہونے والا شخص گرفتار

واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے احاطے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق گرفتار شخص باڑھ پھلانگ کروائٹ ہاؤس کے جنوبی گراؤنڈ میں پہنچ گیا تھا۔

گرفتار ہونے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کا دوست ہے ۔صدر نے ملاقات کے لیے کہا تھا۔ ٹرمپ نے واقعے پر اظہارا فسوس کرتے ہوئے سیکرٹ سروس کی تعریف کی ہے۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آنے والا واقعہ وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا گیا،بیگ ٹانگے ایک شخص باڑپھلانگ کر وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگیا جسے سیکرٹ سروس والوں نے گھیر لیا ۔

ملزم کا دعویٰ تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کا دوست ہے اور انہوں نے اسے ملنے کا وقت دیا ہے ۔

مشتبہ شخص سے کیلی فورنیا کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے سیکرٹ سروس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے