نیدرلینڈز نے ترک وزیر کو ملک سے نکال دیا

نیدر لینڈ نے ترکی کی وزیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک سے نکال دیا،جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، انقرہ اوراستنبول میں ڈچ سفارت خانےاورقونصل خانے پر احتجاج کیا اور انڈے پھینکے ۔

ترکی اور نیدرلینڈز کا سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ،ترک خاتون وزیر کو حراست میں لے کر ملک بدر کردیا گیا۔

ڈچ حکومت نے ترکی کی فیملی افیئرز کی وزیر فاطمہ بیت السایان کایا کو حراست میں لے لیا ،وہ روٹرڈیم میں ترک حامیوں کی ایک ریلی سے خطاب کرنا چاہتی تھیں ۔

فاطمہ بیت السایان جرمنی سے براستہ سڑک نیدرلینڈز پہنچی تھیں، ڈچ حکام نے انہیں ناپسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے واپس جرمنی بھیج دیا ۔

ترک صدر طیب اردوان نے نیدرلینڈز کی حکومت کے ان اقدامات پر ڈچ قوم کو ’نازیوں کی باقیات اور فسطائی‘ قرار دیا ۔

ترکی اور نیدرلینڈز کی حکومتوں کے درمیان تناؤ اس وقت بڑھا جب ڈچ حکومت نے روٹرڈیم شہر میں ترکی کے وزیر خارجہ کی ریلی منسوخ کردی اور اُن کے طیارے کو روٹرڈیم میں اترنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔

ترک وزیر خارجہ کو صدر طیب کے حق میں ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا،شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے سبب اس ریلی پر پابندی لگائی گئی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے