لاہور سمیت مختلف شہروں میں گٹکا مافیا کیخلاف کریک ڈائون

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے، اتھارٹی نے 43 وئیر ہائوس سیل کر کے 29 ہزار کلوگرام گٹکا قبضے میں لے لیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر صوبے بھر میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں کریک ڈائون کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں گٹکے کے 43 وئیر ہائوس سیل کر دئیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ اب تک 29 ہزار کلو گرام گٹکا قبضے میں لیا جا چکا ہے جبکہ قوانین کے مطابق گٹکا کی فروخت غیر قانونی ہے۔ نور الامین مینگل نے بتایا کہ گٹکا کینسر کی بڑی وجہ ہے، جس کےباعث اب صوبے میں اس کی فروخت مکمل طور پر بند کروا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے