پاناما پر قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہنا ہے کہ قوم پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے فیصلہ کرپشن کی ہار اورانصاف کی جیت پر مبنی ہو گا۔

منصورہ لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا تھاکہ آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان کے نام پر سیاسی سرگرمیوں پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں پر اتفاق رائے قومی ضرورت ہے، فوجی عدالتوں پر ہر پارٹی کے اپنے تحفظات ہیں لیکن ان میں اپیل کا حق ملنا چاہیے۔

سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ضمنی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، یہ بجٹ عوام پر بوجھ ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے