پاکستان کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد

آئی بی سی اردو

۔ ۔ ۔

pakistan-terbeladam-waterlevelindams_6-14-2013_105252_l

ملک کے دونوں بڑے آبی ذخائر میں پانی کی آمد ، کچھ اتار چڑھاؤ کا شکار ہے تاہم بھارتی کنٹرول سے دریائے چناب میں پانی کی آمد قدرے بڑھ گئی ہے ۔

ارسا کی رپورٹ کے مطابق پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے پچانوے فٹ بلند ہے، اس ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ پندرہ ہزار اور اخراج ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہے،،

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے ایک سو اٹھاسی فٹ بلند ہے ،، یہاں پانی کی آمد باسٹھ اور اخراج ساٹھ ہزار کیوسک ہے،

چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ دو لاکھ چودہ ہزار کیوسک کے لگ بھگ ہے،،

دریائے کابل میں نوشہرہ مقام پر پانی کا بہاؤ پچپن ہزار

دریائے چناب میں مرالہ مقام پر بہاؤ اٹھتر ہزار کیوسک ہے،،

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ تیتالیس ہزار کیوسک ہے

جبکہ صوبہ سندھ کی آبی ضروریات پورا کرنے کے بعد کوٹری بیراج سے آٹھ ہزار کیوسک پانی، ڈاؤن اسٹریم میں خارج کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے