پاک افغان سرحد 25 روز سے بند ،تجارتی سرگرمیاں معطل

ملک میں دہشت گردی کے خطرات کی روک تھام کےلیے پاک افغان سرحد25 روزسے بند ہے، سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔

پاک افغان سرحد17 فروری سے بند ہے،جس کے باعث طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جبکہ تاجر برادری کو بھی مالی بحران کا سامنا ہے۔

پاک افغان چمن بارڈر بھی بدستور بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا پاسپورٹ پرافغان اور پاکستانی شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پرافغانستان جانے کی اجازت ہے۔

چمن میں تھری اور فور جی سروس بھی 20 روز سے بند ہے، کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد چار مقامات سے جبکہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا گیٹ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کےلیے بند ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے