برداشت چھوڑ دی تو نواز حکومت کو بھاگنا پڑیگا، بلاول

احمد فراز…چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے بابر سہیل بٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں نے برداشت چھوڑ دی تو نواز حکومت کو بھاگنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز حکومت نے اپنے کارندے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر دہشت گردی کیلئے چھوڑ رکھے ہیں۔

ادھر لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دے دیا ہے۔

بابر سہیل بٹ کےقتل کا مقدمہ تھانہ مناواں میں مقتول کےبھائی قیصر بٹ کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 302اور سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بابر بٹ کو ایم این اے سہیل شوکت بٹ، شفقت علی عرف بگا بٹ وغیرہ کے ایماء پر قتل کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بابر سہیل بٹ کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تفتیش کیلئے سینئر پولیس افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مقتول کے خاندان کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے لکھو ڈہر میں ملزمان نے رات گئے فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کو شدید زخمی کردیا تھا، انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے