سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی

سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 50 ہزار روپے کا ہوگیا۔

امریکی شرح سود میں اضافے کی توقع پر عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان پایا جاتا ہے، مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1203 ڈالر ہوگئی۔

عالمی قیمتوں کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی رہا اورملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 50 ہزار روپے ہو گئی، 10گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہوکر 42857 روپے ہو گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے