وزیراعظم ہولی کی تقریب میں سب سے گھل مل گئے

وزیراعظم نواز شریف نے آج کراچی میں ہندوبرادری کے تہوار ہولی کی تقریب میں ہلکے پھلکے انداز میں شرکت کی اور شرکاء میں گھل مل گئے۔

وزیر اعظم نے محبتوں کا تبادلہ کیا، ان کے پُرمزاح جملوں نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا، نوازشریف نے آج گانا نہیں سنایا لیکن کچھ سال پہلے مکیش کا گانا گنگنایا تھا۔

رنگوں اور خوشیوں میں گھلی تقریب تھی تو وزیراعظم کی جانب سے بھی محبتوں کا تبادلہ کیا گیا، تقریب کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور ہندو برادری کے نمائندے کھیل داس کے درمیان وزن کم کرنے کا مکالمہ ہوا تو ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

تقریب کے آغاز میں وزیراعظم بولے کہ خوشی میں بھول ہی گئے کہ ہولی کی مبارک باد دینی تھی ’’ہیپی ہولی‘‘۔

جب ان سے محمد رفیع کے گیت کی فرمائش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر 10سال پہلے فرمائش ہوتی تو رفیع کی آواز میں ’’بہارو پھول برساؤ گا کر سناتے‘‘۔

وزیر اعظم نے اس بار تو گیت نہ سنایالیکن 7برس پہلے مشہور گلوکار مکیش کا ایک گیت سنا کر سر اور لے سے اپنی واقفیت کا ثبوت ضرور دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے