فوجی عدالتوں کی توسیع پر پی پی ،حکومت اجلاس بے نتیجہ ختم

فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار ہے، اس حوالے سے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

فوجی عدالتوں کے معاملے پر وزیر قانون زاہد حامد اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور نوید قمر کی ملاقات میں کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی۔

اعتزازاحسن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،اس معاملے پر حکومت سے اب مزید بات چیت کا امکان نہیں۔

نوید قمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی بات نہیں بنی، ہر میٹنگ میں ایک کاغذ دے کر دوسرا لے آتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے