کینیڈا :یونیورسٹی جم سے وزن کرنیوالی مشین ہٹا دی گئی

ورزش کا مقصد صرف وزن گھٹانا نہیں،کینیڈا کی یونیورسٹی کے جم سے وزن کرنے والی مشین ہٹادی گئی، یونیورسٹی کے فٹنس انچارج کا کہنا ہے کہ صرف وزن کم کرنے پر توجہ دینا صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

اوٹاوہ کی کارلٹن یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے وزن کرنے والی مشین کو ہٹانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

یونیورسٹی کے اخبار کے مطابق جم کی فٹنس منیجر بروس مارشل کا کہنا ہے کہ صرف وزن کم کرنے پر توجہ دینا درست نہیں۔

اخبار کو بھیجی گئی ای میل میں بروس کا کہنا تھا کہ انسان کا جسم خود ایک مشین کی مانند ہے جو اپنے مناسب وزن کا خود تعین کرتا ہے،وزن کو مناسب سطح پر لانے کے لیے مہینوں درکار ہوتے ہیں اس لیے اس میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے