بھارتی مداخلت عالمی قوانین کے منافی ہے، پاکستان

پاکستان نے بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ‎بھارتی مداخلت عالمی قوانین کے منافی ہے، کل بھوشن یادیوکی گرفتاری بھارتی مداخلت کاثبوت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی بربریت کادنیا کو جواب دے۔

جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 34ویں سیشن میں پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہےاور بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معالات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھا یا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کو تحریری طورپربھارتی مداخلت کےثبوت دئیے اور کہا کہ سمجھوتا ایکسپرس دہشت گردی میں اسیم آنند کا بیان اہم ہے۔ واقعہ میں کرنل پروہت کی سہولت کاری کو بھارت مسترد نہیں کرسکتا۔

جولائی 2016 سے لے کراب تک 20 ہزارسے زائد نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔پاکستان نے کشمیر میں بچوں، خواتین اوربزرگوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کھلی بربریت ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے