گوادر پاکستان کیلئے گیم چینجر، خوشحالی آنے والی ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے لیے خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے،اس کی تقدیر بدلنے والی ہے، عوام گواہ ہیں کسی اور نے گوادر کے لیے کچھ نہیں کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے گوادر میں جلسہ عام سے خطاب میںکہا کہ گوادر پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، عوام کی خوشی میں آج امید کی کرن نظر آرہی ہے ،عوام محسوس کررہے ہیں کہ گوادر کے لیے خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1993 اور 1997 میں کسی نے گوادر کو کیوں یاد نہیں کیا جیسے ہم نے کیا، 1997 میں ہم نے اقتدار میں آکر گوادر کی ترقی کیلئے اقدامات کئے ہماری حکومت جانے کے بعد گوادر کو پھر فراموش کردیا گیا ۔

وزیر اعظم نے بلوچستان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کہا کہ1100 کلومیٹر کی سڑکیں بلوچستان میں بن رہی ہیں ، ہم نے ان علاقوں میں سڑک بنائی ہے جہاں دہشت گردی اور انتہا پسندی تھی،ہم بلوچستان میں امن قائم کررہے ہیں اورقیام امن میں عوام اور تمام اداروں کا شکر گزار ہوں ۔

انہوں نے قیام امن کےحوالے سے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا اس وقت دہشت گردی عروج پر تھی،ہم نے اس ملک کودوبارہ ٹریک پر لانے کا عزم کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے