داعش کی افغانستان میں موجودگی خطے کیلئے خطرہ ہے، دفترخارجہ

دفترخارجہ کاکہناہےکہ داعش کی افغانستان میں موجودگی صرف پاکستان نہیں پورے خطے کیلئے خطرہ ہے.عالمی برادری امریکی سینٹ کام کمانڈر کے بیان کا نوٹس لے ، جس میں انہوں نےکہا پاک بھارت تنازع میں اضافہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے ۔بھارت کوجلد احساس ہوگا کہ خطے کےامن کیلئے واحدراستہ مذاکرات ہے ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوزبریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ داعش افغانستان میں موجود ہے۔ افغانستان میں موجود دہشت گرد بار بار پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک افغان سرحد کی بندش عارضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی شہر بریلی میں مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکیوں کا نوٹس لے ۔بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک کےبارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ سامنے آ چکی۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اوربھارت کےدرمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سراہا جبکہ امریکی فوج کے سربراہ نے پاک افغان بارڈر پر پاکستان کے بارڈرمینجمنٹ کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے