آئی ایم ایف آفس پیرس میں لفافہ کھولنے پر دھماکا، 1زخمی

پریس میں واقع آئی ایم ایف کے آفس میں لفافہ کھولنے پر دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکاخیز مواد لفافے میں رکھا گیا تھا،جس میں ہونے والے دھماکے میں آئی ایم ایف کی منیجر زخمی ہوگئی ۔

دھماکے کے بعد انسداد دہشت گردی یونٹ آئی ایم ایف بلڈنگ پہنچ گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کی خاتون منیجر کو ہاتھ اور چہرے پر زخم آئے ہیں۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف آفس میں دھماکا بزدلانہ حرکت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے