آج پھر چور مچائے شوروالی بات کی گئی، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کچھ دیر پہلے وہی الزمات، وہی جھوٹ اور وہی چور مچائے شور والی بات کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پریس کانفرنس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ عمران خان کے جھوٹ پر کوئی سچ بتائیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں جو ریفرنس آئے عمران خان نے اس کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا، عمران خان نے جواب جمع کرایا کہ الیکشن کمیشن ان سے جواب نہیں پوچھ سکتا،یہ ریفرنس اسی لیے مسترد ہوا لیکن عمران خان نے اس کا ذکر تک نہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کبھی کوئی استثنیٰ نہیں مانگا، جو ان کا قانونی حق تھا، سڑک کی دوسری طرف عمران خان کی یہ رام کہانی ہے جو وہ بھول گئے، خان صاحب نے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں آمریت ہے،عمران وہ جمہوریت چاہتے ہیں جس میں وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج کہا کہ ایاز صادق کے پاس اسپیکر رہنے کاکوئی جواز نہیں رہا،خان صاحب! آپ تو 2013ء سے ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتے،ان کا بغض اس لیے ہے کہ وہ ایاز صادق سے 2002ء اور 2013ء میں ہارے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان مریم نواز سے حسد نہ کریں، ان کا مقابلہ کریں، آپ کا حسد مریم کو مزید اونچا لے جائے گا، وہ عوام کے دلوں پر راج کرتی ہیں، عمران رونا بند کریں، الزامات لگانا بند کریں اور مانیں کہ آپ نے الیکشن کمیشن میں تلاشی نہیں دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے