آرمی چیف چین پہنچ گئے، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی اہم سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیںکی ہیں۔

چینی قیادت نے افغانستان میں آئی ایس آئی ایس اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے ممکنہ ابھرتے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

آرمی چیف کا دفاعی تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

بیجنگ میں آرمی چیف کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم زینگ گاؤلی اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن، چیف آف جوائنٹ سروسز، کمانڈر پیپلز لبیرشن آرمی سے بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی اہم چینی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں پاک چین دفاعی اور عسکری تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

چینی قیادت نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، چینی قیادت نے خطے کی سیکیورٹی اور جیو پولیٹکل صورتحال کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

چینی قیادت نے پاکستان میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے نیٹ ورکس کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے