ہاررفلم کے ٹریلر نے لوگوں کو چیخنے پر مجبور کردیا

کیا آپ کو ہارر فلم پسند ہے تو 2017 کی سب سے دہشت ناک فلم کے لیے تیار ہوجائیں جس کی محض جھلک نے ہی دیکھنے والوں کو چیخنے پر مجبور کردیا۔

معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول ‘اٹ’ کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور اب اس کا ریمیک بنایا جارہا ہے جس کے پہلے ٹریلر نے دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت زدہ ہونے پر مجبور کردہا۔

رواں ہفتے ساﺅتھ بائی ساﺅتھ ویسٹ فلم فیسٹیول میں اس فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر دکھایا گیا۔

خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ یہ 1990 میں بھی لوگوں کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

اگرچہ اس فلم کا ٹریلر فی الحال آن لائن تو ریلیز نہیں کیا گیا مگر یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ 90 سیکنڈ کے ٹیزر نے ہی دیکھنے والوں کو خوف کے مارے چیخنے پر مجبور کردیا تھا۔

فلم کی کہانی ایک چھوٹے قصبے کے گرد گھومتی ہے جہاں سات بچے جنھیں دی لوزر کلب کے نام سے جانا جاتا ہے، کو زندگی کے مسائل، بدزبانیوں اور ایک عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو کہ ایک جوکر کا روپ اختیار کرکے انہیں دہشت زدہ کرتا ہے۔

یہ فلم رواں سال ستمبر میں ریلیز کی جارہی ہے جس کے 1990 کی فلم کا ٹریلر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=PqqBpAqnGKg

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے