آفریدی ورلڈکپ کیلئے قومی بلائنڈ ٹیم کے سفیر مقرر

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پانچویں بلائنڈ ورلڈکپ کے لیے سفیر مقرر کردیا ہے۔

پی بی سی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ ‘آفریدی پوری دنیا میں نہ صرف کرکٹ کے ستارے ہیں بلکہ غریب پرور اور سماجی کاموں کے لیے رول ماڈل بھی ہیں’۔

سید سلطان کا کہنا تھا کہ آفریدی کے تعاون سے بلائنڈ کرکٹ ملک کے لیے کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھو لے گی۔

پاکستان کی میزبانی میں پانچواں بلائنڈ ورلڈ کپ جنوری 2018 میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں ہوگا۔

پی بی سی ایونٹ کے چند گروپ میچوں کے علاوہ فائنل کا انعقاد پاکستان میں کرانے کا خواہاں ہے۔

بلائنڈ ورلڈ کپ میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے 9 اراکین حصہ لیں گے اور ان میں سے چار اراکین پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہوچکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے رواں سال ہندوستان میں منعقدہ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم فائنل میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے باعث چمپیئن نہ بن سکی تھی۔

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ 2015 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان مصباح الحق کے ساتھ ہی ایک روزہ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے تاحال باقاعدہ طورپر کنارہ کشی کا اعلان نہیں کیا لیکن رواں سال پی ایس ایل کے دوران اس طرف اشارہ کیا تھا کہ وہ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں اور یہ لیگ اپنے مداحوں کے لیے کھیل رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی ٹیم پشاورزلمی نے پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ انھوں نے لیگ کے ڈرافٹ کے دوران ویسٹ انڈیز کے چمپیئن سابق کپتان ڈیرن سیمی کو اپنی جگہ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے