بھارت: داعش کے حملے کا خطرہ، تاج محل کی سکیورٹی سخت

داعش کے حامی دہشت گرد گروپ کی جانب سے حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی حکومت نےتاج محل کی سیکیورٹی بڑھادی۔ مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں تاج محل کے اطراف میں سیکورٹی فورسز کے کئی اہلکار چوکنا کھڑے دکھائی دیئے۔

دہشت گردی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی انٹیلی جنس گروپ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے داعش کے حامی ’احوال امت میڈیا سینٹر‘ نے یہ گرافک ٹیلی گرام میں شائع کیے۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتندر سنگھ نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ’حملے سے متعلق اب تک ہمیں کوئی مخصوص انٹیلی جنس رپورٹ یا سرکاری الرٹ موصول نہیں ہوا ہے، تاہم میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے بعد ہم نے تاج محل کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی مشقیں بھی اب دن میں ایک بار کے بجائے ہر 6 گھنٹے کے وقفے سے کی جارہی ہیں، جبکہ تاج محل کے ساتھ بہنے والے دریائے یَمونا کی پیٹرولنگ کرنے والے اضافی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار اور خصوصی دستوں کی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے