آبی تنازعات، پاک بھارت مذاکرات20 اور 21مارچ کو ہوں گے

آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات20 اور 21مارچ کواسلام آباد میں ہوں گے۔ انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات میں پاکستان بھارت کی آبی خلاف ورزیوں کے معاملات اٹھائے گا ۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کریں گے ۔ پاکستانی وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کے 3 پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا، ان میں 120میگاواٹ کا میعار، 48میگاواٹ کا لوئر کلنائی اور ایک ہزار میگاواٹ کا پکال گل منصوبہ شامل ہے۔ بھارت نے یہ تینوں پن بجلی منصوبے پاکستان آنے والے دریائے چناب پر بنائے ہیں ۔

پاکستان انڈس واٹر کمشنر کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دریائے چناب پر 850میگاواٹ کے رتلے اور دریائے نیلم پر 330میگاواٹ کے کشن گنگا پن بجلی منصوبوں پر بات چیت کا امکان نہیں کیا کیونکہ ان متنازع منصوبوں کا معاملہ اب عالمی بینک میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے