ٹرمپ نے کہنے پر بھی انجیلا سے ہاتھ نہ ملایا

لگتا ہے امریکی صدراور جرمن چانسلر کے درمیان تعلقات کی سردمہری دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد بھی دورنہ ہوسکی، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑادیں۔

اوول آفس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی روایتی مصافحہ کا انتظار کرتے رہے لیکن ڈونلڈٹرمپ نے نہ میڈیا کی سنی اورنہ ہی مہمان کی۔

جرمن چانسلر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں نے روایتی مصافحہ کرنےکو کہا تو مسٹر ٹرمپ نے نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی بھیجنے کے لیے اچھی اچھی تصویریں بنائیں۔

صورتحال دیکھ کر مہمان چانسلر انجیلا مرکل نے بھی مسٹر ٹرمپ کے سامنے صحافیوں کا مطالبہ دہرایا۔

مگر مسٹر ٹرمپ نے ماننا تھا نہ مانے لیکن بیچاری انجیلا مرکل آخری وقت تک میڈیا کی خواہش کے احترام میں اُنگلیاں تھامے مصافحے کے لیے تیار رہیں۔

ماضی میں ہونے والی تنقید کا اثر ہے یا کچھ اورکہ امریکی صدر نے جرمن چانسلر سے تو ہاتھ نہیں ملایا لیکن اس سے پہلے وہ واشنگٹن آنے والے کئی ملکوں کے سربراہان سے گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے