اگلا پی ایس ایل پاکستان ہی میں ہوگا،گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اگلی بار پی ایس ایل کا پور ا ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا ،پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں، ڈیرن سمی کو پاکستان لانا ایک چیلنج تھا۔

گورنر ہائوس پشاور میں پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی کے اعزازتقریب کا اہتمام کیا گیا ،گورنر ہائوس پہنچنے پر زلمی کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اس موقع پر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ پشاور زلمی نے صرف پشاور نہیں بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پورا پی ایس ایل پاکستان میں منعقد کرسکیں گے۔

تقریب سے خطاب میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے زلمی کو سپورٹ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا،ان کا کہناتھا کہ ڈیرن سمی کو پاکستان لانا ایک بڑا چیلنج تھا،غیرملکی کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں۔

زلمی کے کھلاڑی بھی پشاور آمد پر بہت خوش دکھائی دئیے۔گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو چترالی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے