وزیراعظم کی ہدایت پرپاک افغان سرحد وں کو کھول دیا گیا

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت کے ساتھ ہی 32 روزہ بندش کے بعد چمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں طورخم پرپاک افغان سرحد وں کو کھول دیا گیا ہے ۔ سرحدیں کھلنے سے دونوں جانب سے پیدل آمدورفت کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہوگئیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد طورخم کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں مسافر پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعے طورخم سرحد کو پارکرکے افغانستان جاچکے ہیں جبکہ وہاں سے بھی سیکڑوں افراد اس پار آئے ہیں۔

32 روز سے کھڑی سیکڑوں مال بردار گاڑیاں بھی طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں داخل ہورہی ہیں ۔ سرحد کھلنے پر مسافروں ، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے خوشی کا اظہار کیا۔

چمن میں باب دوستی سے بھی معمول کے مطابق آمدورفت شروع ہوچکی ہے۔ درجنوں مال بردار ٹرک پاکستان سے افغانستان میں جبکہ افغا نستان سے بھی بڑی تعداد میں خالی ٹرک پاکستان میں داخل ہوئے۔کسٹم ہاؤس میں کلیئرنگ تیزی سے جار ی ہے۔

ادھر کرم ایجنسی میں چار مقامات بوڑکی، خرلاچی، تری منگل اور شہید انو ڈنڈ پر بدستور پاک افغان سرحد یں بند ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرحدیں کھولنے کے احکامات موصول نہیں ہوئےہیں ۔ شمالی وزیرستان میں غلام خان اور جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کی سرحدیں بھی بند ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے