بھارت نےمایارڈیم پرپاکستان کااعتراض قبول کرلیا،انڈس واٹرکمشنر

اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر کمشنرز کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں۔انڈس واٹرکمشنر آصف بیگ کا کہنا ہے کہ بھارت نےمایار ڈیم پرپاکستان کااعتراض قبول کرلیا۔

آصف بیگ نے کہا ہے کہ بھارت نےما یارڈیم کےپہلے ڈیزائن پرکام روکنےکی یقین دہانی کرادی ہے اوروہ منصوبے کا نیا ڈیزائن بناکر شیئرکرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوئر کلنائی منصوبے کے ڈیزائن پر بھی بات ہوئی،بھارت اس منصوبے کے ڈیزائن کا جائزہ لےگا۔ پکال ڈُل منصوبے کے اعتراضات پر بات چیت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلڈڈیٹا کی بروقت فراہمی سے متعلق بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے