چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مستردکردیئے

چین نےپاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے ۔ بھارت کو سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا ہےکہ بھارت ‘ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے کیونکہ سلامتی کونسل کی قرار داد میں تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں تیز کردیں، منصوبے کی سیکورٹی کے لیے ضروری تقاضے پوری کریں ۔

چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت دنیا کے مختلف خطوں میں چھ اقتصادی راہداریاں تعمیر کررہا ہے ، جن میں سی پیک بھی شامل ہے، جس کے لیے چین نے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، جبکہ گوادر پورٹ سے چینی صوبے سنکیانگ تک راہداری تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے