قرضوں میں اضافہ کردیا،کہتےہیں معیشت اچھی ہے،خورشیدشاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے8ہزارارب روپےقرضوں میں اضافہ کردیا اورکہتےہیں معیشت بہت اچھی ہے۔

قومی اسمبلی میں خورشید شاہ حکومت پر برس پڑے اورکہا کہ لوڈشیڈنگ سندھ اور کے پی کے میں ہے صرف وسطی پنجاب میں نہیں ،بلوچ اور سندھی افسروں کو آپ ترقی دینے کو تیار نہیں۔سستی روٹی کا نعرہ لگا کراربوں روےلوٹےگئے،کسان کے پاس روٹی اور پانی نہیں ،وفاق کو کمزور کیا جا رہا ہے،کرسی پر بیٹھ کرآپ کونظرنہیں آرہا۔

انہوں نےکہا کہ لاہور میں جو ہو رہا ہے اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، خود دیکھا جناح اسپتال میں لوگ زمین پر لیٹےہوئے تھے۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزرا ایوان میں نہیں آتے صرف عبد القادر بلوچ آکر بیٹھ جاتےہیں ،عبد القادر بلوچ سےتعلق ہے انہیں دیکھ کرشرم آجاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے