صدر اور وزیراعظم کا 23مارچ پر پیغام، مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی

23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے۔ اس موقع پر لاہور میں مینار پاکستان پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے رنگ ونور میں نہائے گریٹر اقبال پارک کا نظارہ کیا۔آتشبازی کے دوران فضاء مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

یوم پاکستان کے اس موقع پر صدر، وزیراعظم، اور آرمی چیف نے اپنے خصوصی پیغامات میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور اب ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے۔

23 مارچ 1940ء کو لاہور میں مینار پاکستان پر قرار داد پاکستان منظور ہوئی،تجدید پاکستان سے تکمیل پاکستان کا سفر جاری ہے اور اس عزم کا اعادہ ہر سال اسی گراؤنڈ میں کیا جاتا ہے۔ مینار پاکستان کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، جسے دیکھنے کے پورا لاہور شہر اُمڈ آیا، جیسے ہی 12 بجے آتشبازی شروع ہوئی، گریٹر اقبال پارک رنگ و نور میں میں نہا گیا۔

رنگ و نور کا نظارہ کیا چھوٹے، بڑےسبھی عمر کے لوگوں نے، خواتین اور بچے تو خوشی سے نہال تھے۔ آنکھوں میں طمانیت اور زبان پر پاکستان زندہ باد کے نعرے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ دشمنان وطن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ قوم آج بھی متحد اور دشمنوں کو شکست فاش دینے کے لئے پُر عزم ہے۔یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے، مال روڈ پر پنجاب اسمبلی اور دیگر سرکاری عمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے