توہین امیز مواد کی نشر واشاعت کے الزام میں وحید عرف ایاز نظامی اورنعمان گرفتار

سوشل میڈیا پر الحاد کی ویب سائٹ اور توہین امیز مواد کی نشر واشاعت کرنے والےوحید عرف ایاز نطامی اور نعمان گرفتار

ایاز نظامی اور غلام رسول فری تھنکرز کے فیس بک پیج چلاتے تھے اور جرات تحقیق کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی قائم کر رکھی تھی ۔ ایاز نظامی کراچی کے ایک بڑے مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے درس نطامی کر رکھا ہے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے سند یافتہ ہیں ۔

ایاز نظامی کو گذشتہ روز کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ۔ اطلاعات ہیں ان کا لیپ ٹاپ اور دیگر مواد بھی اہلکار ساتھ لے گئے ہیں ۔

ایاز نظامی کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر متحرک تھے اور ان کو تحریروں کو مذہبی حوالے سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا ۔

پولیس پورے ملک میں سوشل میڈیا پر مزہب سے متعلق گستاخی کے مرتکب بلاگرز کے خلاف متحرک ہے . ادھر پی ٹی اے نے اس پیجز کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سے معلومات مانگی ہیں جن پر اہانت امیز مواد موجود ہے . اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت داخلہ نے پاکستان میں سوشل میڈیا بند کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے .

تاہم ایاز نظامی کے فیس بک اکاونٹ پر ایک سٹیٹس لگایا گیا جس میں انہوں نے اپنی گرفتاری کی تردید کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے