بابر بٹ قتل کیس :دہشتگردی کی دفعات ختم، سیشن کورٹ منتقل

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بابر بٹ قتل کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر تے ہوئے سماعت سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بابر بٹ قتل کیس کے ملزم حبیب بٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ بابر بٹ کیس انسداد دہشت گردی ایکٹ کے زمرے میں نہیں آتا اورنہ ہی اس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،اس لیے یہ اِسے عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔

دلائل سننے کےبعد عدالت نے مقد مے سےانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دیں اور مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے