ایل او سی کیساتھ رہنے والوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر کیل سیکٹر اور اگلے مورچے پر شاردا پوسٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر آبادیوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنائےرکھے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینے اور آپریشنل تیاریوں اور پاک فوج کے جوانوں کی تعریف کی۔

جی او سی مری میجر جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال اور حالیہ مہینوں میں سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ویڈیو پیغامات بھیجنے والے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید یہ بھی کہا کہ ہم سب کا پاکستان مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے