سابق مصری صدر حسنی مبارک رہا

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو جیل سے رہا کردیا گیا،حُسنی مبارک نے ملٹری اسپتال میں 6سالہ حراست کا زیادہ تر وقت گزارا،جہاں سے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مصر کی عدالت عالیہ نے رواں ماہ سابق صدر کو 2011ء میں ان کی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عرب اسپرنگ کے تناظر میں اقتدار کی محرومی کے بعد حسنی مبارک پہلے ایسے حکمراں ہیں جنہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا،2015ء میں کرمنل کورٹ نےانہیں 3سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے