سرگودھا ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

سرگودھا میں ایف آئی اے نے چھاپا مار کرانسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم پر اٹلی بھجوانے کا جھانسا دے کرلاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم اشرف کو حیدرآباد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ملزم پر اٹلی بجھوانے کا جھانسا دے کر 22لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام تھا اور وہ کافی عرصے سے مفرور تھا ۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے