امریکی صدر کے دعوؤں اور بیانات میں تضاد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ اوباما کیئر قانون کو 64 دن میں منسوخ یا تبدیل کیا جائے، لیکن الیکشن مہم کے دوران کی گئی ان کی آن ریکارڈ تقریریں تو کچھ اور ہی کہانی سنارہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے تضاد کو ثابت کرنے کے لیےامریکی میڈیا نے کلپس کے ڈھیر لگا دیے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ اوباما کیئر قانون کو منسوخ اور تبدیل کیا جائے، آپ سب نے میری تقریریں سنی ہیں، میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ اوباما کیئر قانون کو 64 دن میں منسوخ اور تبدیل کیا جائے۔

جبکہ مختلف کلپس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا الیکشن سے قبل کہنا تھا کہ ہم فوری طور پر اوباما کئیر قانون کو منسوخ یا تبدیل کر دیں گے، ہمیں یہ کرنا ہوگا اور ہم یہ جلد از جلد کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اپنی صدارت کے پہلے دن میں کانگریس کو احکامات جاری کروں گا، اس تباہ کن قانون کی فوری طور پر چھٹی کرنے کے لیے بل میری ٹیبل پرلا کر رکھ دیں، یہ انتہائی آسان کام ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے