پنجاب میں شکست نہیں کھائی آر او الیکشن سے ہروایا گیا، زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شکست نہیں کھائی آر او الیکشن سے ہروایا گیا۔ الیکشن کا وقت آ گیا ہے۔میرا بیٹا اور بیٹیاں تیار ہیں۔ کارکنوں کا جوش دیکھ کر لگتا ہے پیپلزپارٹی مقابلے کے لیے تیار ہے۔

لاہور میں آصف زرداری کاظم خان مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کرنے کے لیے ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے پی پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قرضہ جات کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔ غیرملکی قرضے بلند ترین شرح سود پر لئے جا رہے ہیں۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ کسان اور تاجر بھگت رہے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہوئے۔ پی پی دوبارہ حکومت میں آکر تاجروں کیلئے چینی سریہ کاری کے دروازے کھولے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے