کوئٹہ: بارش ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز نہیں،آبی ماہرین

بلوچستان کے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا زیادہ پانی جمع نہ ہوسکا ہے ،تاہم صوبے کی زراعت پر ان بارشوں کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔

حکومت بلوچستان کے آبی ماہر عبدالرازق خلجی نے بتایا کہ کوئٹہ میں موسم سرمامیں ہونے والی بارشوں کی رفتار تیز تھی، جس کی وجہ سے ان کے اثرات زیرزمین پانی پر زیادہ نہیں پڑے ہیں،بلکہ زمین میں پانی جانے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا بیشتر پانی ندی نالوں میں بہہ کر افغانستان چلا گیا۔

عبدالرزاق خلجی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے مثبت اثرات زراعت پر ہوئے ہیں ،باغات اور کھیتوں میں بارشوں کی وجہ سے ٹیوب ویل کی مدد سے زیادہ پانی دینے کی ضرورت نہیں پڑی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے