سرچ آپریشنز:افغان باشندےسمیت27گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

لودھراں، حافظ آباد اور نوشہرو فیروز میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکےسرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 27افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ،لوٹی گئی رقم ،موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی ۔

ڈی پی او لودھراں کےمطابق دنیاپور میں سرچ آپریشن کے دوران 17مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،اس دوران 21 گھروں کی تلاشی لی اور 5مشکوک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئیں۔

نوشہرو فیروز پولیس نے مورو کے قریب مری موری میں پولیس مقابلہ کے دوران 3ڈاکو ئوں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم ، گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ،تینوں ڈاکو 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔

حافظ آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک افغان باشندے سمیت 7ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن میں عدالتی مفرور اور منشیات فروش بھی شامل ہیں،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے