شہباز شریف کی پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نےاشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتےہوئےصوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری طورپرضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکابینہ کمیٹی برائےپرائس کنٹرول کوہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں کےدورے کرکےاشیائے ضروریہ کےنرخوں کا جائزہ لےاورقیمتیں مناسب سطح پر لانے کیلئےہرممکن اقدامات کرے۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتالہٰذامصنوعی مہنگائی پیداکرنےوالوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے