طواف کعبہ کے لیے موبائیل ایپلیکیشن تیار

عبدالناصر مہمند

لاہور

۔ ۔ ۔ ۔

66343-198909-1393158280

طواف کعبہ کے چکروں کا شمار رکھنے کے لئے موبائیل ایپلیکیشن تیار

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے طواف کرنے والوں کے لیے ایک نئی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی ہے جس کی مدد سے کعبہ کے طواف کے چکروں کا شمار رکھا جا سکے گا۔

یہ ایپلیکیشن گوگل پلے سٹور سے مفت ڈاون لوڈ کر کے مسجد کے سسٹم سے منسلک کی جا سکتی ہے۔

یہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والے کو طواف کا ساتواں چکر مکمل ہونے پر آگا ہ کرتی ہے کہ طواف مکمل ہو گیا ہے۔

مسجد الحرام کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بندر الحزیم نے بتایا ہے کہ یہ ایپلیکیشن مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی کے ٹیکنیکل سنٹر میں تیا ر کی گئی ہے ۔

اس ایپلیکیشن میں سمارٹ فون کے مختلف سنسرز یعنی وائی فائی ‘ بلیو ٹوتھ اور موشن سنسر وغیرہ ستعمال کئے گئے ہیں جن کی مدد سے حرم شریف میں موجود کسی شخص کی پوزیشن بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔

یہ ایپلیکیشن بلیو ٹوتھ کے ذریعہ چلائی جا رہی ہے۔

………………………………………………………………………………………………….
کیا آپ آئی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ساتھ معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں؟

آپ اپنی نیوز رپورٹس اور فیڈ بیک ہمارے نیوز ڈیسک کو بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی موضوع پر اظہارِ خیال کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ ہمارے اسپیشل پراجیکٹس ڈیسک کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں۔

رابطے کے لیے ہمارا ای میل ایڈریس ہے
ibcurdu@yahoo.com

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے