نیدر لینڈز کی سفیر نے خواتین کارکنوں کے حقوق کے منفرد منصوبے کا افتتاح کردیا

نیدر لینڈز کی پاکستان مین متعین سفیر جینٹ سیپن نے پاکستان میں کارکن خواتین کے حقوق کی حفاظت کے منفرد منصوبے کا افتتاح کردیا ۔ یہ منصوبہ نجی اور سرکاری شعبے میں کام کرنیوالی خواتین کیلئے کام کی جگہوں پر بہتر ماحول ، اچھے حالات کار اور جنسی حساسیت کی بنیاد پر لیبر قوانین کی تشکیل پر زور دیتا ہے .دو سالہ مدت کے اس پروگرام کیلئے نیدر لینڈزکاسفارتخا نہ سفارتخانہ دس لاکھ یورو فراہم کریگا جبکہ ٹرسٹ برائے ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن ) اپنی شریک کار تنظیموں سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن،سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ،اربنرورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اورناؤکمیونیٹیز کےاشتراک سے اس پر عملدر آمد کریگا ۔

منصوبے کا مقصد خواتین کارکنوں اور ان کے علاقئی اتحادوں کو آجروں ، پالیسی سازوں اور قانون سازوں کیساتھ خواتین کارکنوں کے حالات کار کی بہتری اور مروجہ قوانین پر مکمل عمل در آمد کیلئے گفت و شنید کے قابل بنانا اور سہولت فراہم کرنا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیدر لینڈ کی سفیر جینٹ سیپن نے کہا کہ میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں اور میں دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان خواتین کو با اختیار بنانے کی جدوجہد سے واقف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈ مین خواتین کو ووٹ کا حق پہلی بار 1922 میں ملا ، گویا کہ ایک صدی پہلے خود ہمارے میں بھی خواتین کو ووٹ کا حق حاصل نہ تھا

۔ انہوں نے کہا کہ بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے اور ابھی بہتری کیلئے بہت کچھ تبدیل ہونا باقی ہے ۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے کہا کہ ہماری تاریخ ہمیں مل کر آگے بڑھنے کا درس دیتی ہے کیونکہ ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں ، ہم پاکستان ، پاکستانی مرد اور پاکستانی خواتین پر یقین اعتماد کرتے ہیں اور ہم نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پیشرفت دیکھی ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔

پنجاب میں خواتین کی حیثیت پر قائم کمیشن کی چیئر پرسن فوزیہ وقار نے خواتین ورک فورس کے حوالے سے اعدادوشمار کی کمی کو تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کارکنوں کے بارے میں ضلع کی سطح پر اعدادوشمار جاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن ایک اہم ترین سروے کرنیکی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو یہ اندازہ کرنے میں مدد دے گا کہ خواتین کو با اختیار کرنے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے ۔

ٹی ڈی ای اے ،فافن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد فیاض نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانا ایک اہم مسلہ ہے اور ہمیں انہیں ایسا ماحول مہیا کرنا ہے جو انہیں باہر نکلنے اور کام کرنے پر آمادہ کر سکے ۔ اس موقع پرسنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد اسلام ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیس اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر نصراللہ خان ، چیف ایگزیکٹو ناؤ کمیونٹیزفرحت پروین اور پروگرام منیجر اربن ،رورل ڈویلپمنٹ آرگنانئزیشن عامر اقبال نے بھی صوبوں کی سطح پر کارکن خواتین کو درپیش مسائل کا جائزہ پیش کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے