کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم گھر میں ڈکیتی کررہا تھا۔

اس کے علاوہ کیماڑی جیکسن، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور ڈیفنس سے 8ملزمان گرفتار کرلیے۔

ادھرگلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی میں پولیس نے دو اغوا کار گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حنیف اور عمران نے بچے کو نیپا چورنگی سے اغوا کیا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے