بلدیاتی انتخابات کے لیے سخت سیکورٹی پلان

زارا قاضی

اسلام آباد

images

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے وفاقی پولیس نے حکمت عملی طے کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے سیکیورٹی پلان الیکشن کمیشن میں پیش کردیا ہے۔۔

طاہر عالم نے پلان پر الیکشن حکام کو بریفنگ میں بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر محرم الحرام کی طرز پر حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔

ماضی میں لڑائی  جھگڑے کا ریکارڈ رکھنے والوں کو پولنگ سے قبل گرفتار کر لیا جائے گا۔اسلحے کی نمائنش پر پابندی میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی ۔

پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا ۔۔پولیس نے تمام چار ہزار کے قریب بلدیاتی امیدواروں کے مکمل کوائف بھی حاصل کرلئے  ہیں ۔۔

امیدوار ،انکے دوستوں اور حمایتیوں کے اسلحے کی تفصیل بھی حاصل کرلی گئی  ہے ۔۔آئی جی طاہر عالم نے الیکشن کمیشن سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ انہیں انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے اضافی نفری فراہم کی جائے

الیکشن کمیشن میں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشنر کے 4 ممبران، سیکریٹری الیکشن کمشنر، چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ۔ ڈی جی ایجوکیشن، اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ترجمان الیکشن کمشن نے بتایا کہ اسلام آباد میں کل 6 لاکھ 80 ہزار 455 ووٹرز ہیں۔

الیکشن کیلئے 800 پولنگ اسٹیشن جبکہ 3200 پولنگ بوتھ قائم کئے جائینگے،

الیکشن کے روز 13 ہزار 600 عملے کے ارکان انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے،

اسلام آباد میں 1027 نشستوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں،

الیکشن کیلئے 6 رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے،

ہر یونین کونسل میں 1 چیئرمین،1 وائس چیئرمین، 6 جنرل ممبران ہونگے۔ 2خواتین، ایک یوتھ، ایک اقلیتی اور ایک مزدور ممبر ہو گا،

چیئرمین و وائس چیئرمین کیلئے 574 امیدوار سامنے آئے، 39کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔

چیف کمشنر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پولنگ والے دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

پولنگ کے لیے زیادہ تر عملہ ایجولیشن ڈیپارٹمنٹ سے لیا جائے گا۔

پولنگ کے دن سیکیورٹی فوج کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ تجویز ابھی زیر غور ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے