ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے الگ الگ رنگ

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے الگ الگ رنگ نظر آنے لگے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش سے جاتی سردی پھرلوٹ آئی تو بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرمی نے اپنااثر دکھانا شروع کردیاہے۔

مری ،ایبٹ آباد ،استور میں بارش سے موسم سہانا،پہاڑوں پر برفباری بڑھ گئی جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی اور سورج کی تپش سے شہری پریشان ہوگئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38، لاہور میں 36 رہنے کی توقع جبکہ لاڑکانہ میں پارہ 44ڈگری کو چھوئے گا۔

آزاد جموں وکشمیر میں نکیال، وادی نیلم اور کوٹلی میں بارش سے ایک بار پھر ٹھنڈ ہوگئی ،ایبٹ آباد اور مری میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ،گلگت بلتستان کے ضلع استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت برقرار ہے، پاراچنار کے کوہ سفید میں رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔

بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی مطلع ابرآلود جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم ہے،پنجاب میں بھی موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے